نئی دہلی، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے تین خواتین سمیت 50 مزدوروں کو سال 2016 کے لئے ‘ وزیر اعظم شرم ایوارڈ’ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ محنت و روزگار کی وزارت نے آج یہاں بتایا کہ یہ ایوارڈ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے سرکاری شعبے کی کمپنیوں اور پرائیویٹ سیکٹر کی اکائیوں میں زیر ملازمت 50 مزدوروں کو دیئے جائیں گے ۔ ان انعامات کے لئے انہیں کمپنیوں سے ملازمین کا انتخاب کیا جاتا ہے جن میں 500 یا اس سے زیادہ افراد ملازم ہوں۔ اس سال پیش کئے جانے والے لیبر ایوارڈ کی کل تعداد 32 ہے ، لیکن تین خواتین سمیت 50 ملازمین یہ ایوارڈ حاصل کریں گے ۔ ان میں سرکاری شعبے کے 34 ملازمین اور نجی شعبے کے 16 مزدور شامل ہیں۔