وزیراعظم کے متنازعہ سوٹ کا ہراج

سورت 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سورت کے ایک تاجر پارچہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے متنازعہ سوٹ کو آج ایک ہراج میں 1.21 کروڑ میں خریدنے کی پیشکش کی ہے جبکہ بندگلا سوٹ گزشتہ ماہ امریکی صدر بارک اوباما کے دورہ ہند کے موقع پر وزیراعظم نے پہنا تھا۔ راجیش جنجوعہ نے نریندر مودی کے نیوی بلو سوٹ کو 1.21 کروڑ روپئے میں خریدنے کیلئے تحریری پیشکش (بولی) کی ہے۔ جوکہ 3 روزہ ہراج میں مرکز توجہ بن گئی ہے۔ اس ہراج میں بولیوں کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔ قبل ازیں غیر مقیم ہندوستانی تاجر ویرال جوکس نے مذکورہ سوٹ کے لئے 1.11 کروڑ اور ایک تاجر پارچہ سریش اگروال نے ایک کروڑ کی پیشکش کی تھی۔ منفرد نوعیت کے سوٹ کیلئے سب سے پہلے سورت کے ایک چارٹر اکاؤنٹس پنکج نے 11 لاکھ روپئے اور چند منٹوں بعد راجیو اگروال نے 51 لاکھ کی بولی لگائی۔ تاہم سریش اگروال نے بتایا کہ چونکہ ہراج کی رقم سے کارخیر انجام دیئے جارہے ہیں۔ لہذا وہ زیادہ سے زیادہ بولی لگاکر خریدنا چاہتے ہیں۔ اُنھوں نے فی الحال ایک کروڑ کی پیشکش کی ہے۔ تنازعہ کے اصل محرک این آر آئی تاجر رمیش بی ویرانی جنھوں نے گجرات ویبرنیٹ سمیٹ میں شرکت کی تھی۔ بتایا کہ اپنے فرزند کی شادی کا دعوت نامہ پیش کرتے وقت ایک سوٹ وزیراعظم نریندر مودی کو بطور تحفہ دیا تھا۔ وزیراعظم تقریب میں شرکت سے معذوریت ظاہر کرتے ہوئے یہ سوٹ بطور عطیہ دینے کی خواہش کی تھی جس پر اُنھوں نے کہاکہ کم از کم میرے فرزند کی شادی کے دن بطور آشیرواد یہ سوٹ پہنیں۔