نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج نوراتری کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ماتا جگدمبھا غریب ترین عوام کی خدمت کرنے کی آپ کو تحریک دینے کی میری نیک خواہشات پیش ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ ہر ایک کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں تاکہ اُسے طاقت، فلاح و بہبود اور صحتمندی حاصل ہوسکے اور وہ غریب ترین افراد کی خدمت کرسکے۔ نوراتری تقاریب کا آج سے آغاز ہورہا ہے اور اختتام 2 اکٹوبر کو ہوگا۔