وزیراعظم کی تصویرنہ رکھنے پربرہمی ‘دتاتریہ ‘ املی بن پر ٹرین سے اتر گئے

حیدرآباد ۔ 24 ستمبر ( سیاست نیوز) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے امیرپیٹ تا ایل بی نگر میٹرو ریل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر نہ رکھنے میں حیدرآباد میٹرو ریل حکام کی ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم مودی نے نومبر 2017ء میں ایل بی نگر تا میاں پور حیدرآباد میٹرو ریل لائن کا افتتاح کیا تھا ۔ اس تصویر کے نہ رکھے جانے پر دتاتریہ نے ایم جی بی ایس ( املی بن ) اسٹیشن پر میٹرو ٹرین سے اتر گئے ۔