وزیراعظم کی اجولا یوجنا سماج وادی کے پنشن پر منحصر : اکھیلیش

بلیا(یوپی) ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) غریبوں کو مفت پکوان گیس کنکشن کی وزیراعظم کی اجولا یوجنا کے آغاز کے ایک دن بعد چیف منسٹر یو پی اکھیلیش یادو نے اس کامیابی کا ذمہ دار ریاستی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی خریداری کی طاقت ریاستی حکومت نے سماج وادی پنشن فنڈ کے ذریعہ فراہم کی ہے۔ غریب ایندھن خریدنے کے موقف میں آ گئے تھے۔ 55 لاکھ خواتین نے ریاستی حکومت کی اس اسکیم سے استفادہ کیا تھا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سماج وادی پنشن اسکیم گیس سلنڈر کی ایندھن کی قیمت کا انتظام کرے گی۔ کوئی بھی غریب خاتون پکوان گیس سیلنڈر سے محروم نہیں رہے گی۔ پنشن فنڈ انہیں اس کی خریداری کے قابل بنائے گا۔