وزیراعظم ’’پکوڑا ملازمتوں ـ‘‘کا تیقن دے رہے ہیں : سی پی آئی ایم

نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی جنہوں نے دو کروڑ ملازمتوں کا انتخابی تیقن دیا تھا ، اب ’’پکوڑا ملازمتوں‘‘ کا لاکھوں عوام کو تیقن دے رہے ہیں اور ایک ٹیلیویژن انٹرویو میں گذشتہ ہفتہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ پکوڑا فروخت کرنے والے روزانہ 200 روپئے کماتے ہیں پھر انہیں بیروزگار کیسے کہا جاسکتا ہے۔ سی پی آئی ایم کے سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے رسالہ ’’پیپلز ڈیموکریسی‘‘ میں اس سلسلہ میں ایک مضمون شائع کیا ہے۔