وزیراعظم پرتگال کی ضیافت میں گجراتی ڈشیس ، مودی محوِ حیرت

لسبن ۔ /24 جون (سیاست ڈاٹ کام) پرتگال کے وزیراعظم انٹونیو کوسٹا جو گوا نژاد ہیں ۔ آج وزیراعظم نریندر مودی کو حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے لنچ کے موقع پر ان کی خصوصی گجراتی ویجیٹیرین لوازمات سے ضیافت کی جن میں ’’آکھو ساک ‘‘ اور ’’مینگو شری کھنڈ‘‘ شامل تھے ۔ آکھو لفظی معنی خالص یا مکمل اور ساک کے معنی سالن کے ہوتے ہیں ۔ آکھو ساک ایسی ڈش ہے جو مختلف ترکاریوں اور مصالحہ جات سے بھرپور ہوتی ہے ۔ یہ ڈش بالعموم گجرات کی بڑی دعوتوں میں مرغوب سمجھی جاتی ہے ۔ دیگر لوازمات میں ساگ کوفتہ ، راجما اور مکئی ، تڑکا دال ، کیری چاول ، پراٹھا ، گلاب جامن اور چند مٹھائیاں بھی شامل تھیں ۔