اسلام آباد ۔ 27 مارچ (سیاست ڈا ٹ کام) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے آج چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ ایک دوبدو ملاقات کی اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی جبکہ حکومت اور عدلیہ کے درمیان عدالتی سرگرمی کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ ملاقات سپریم کورٹ میں ہوئی جہاں چیف جسٹس نے وزیراعظم عباسی کا استقبال کیا جو سرکاری پروٹوکول کے بغیر عدالت پہنچے تھے۔ سرکاری طور پر اس ملاقات اور اس کے ایجنڈہ کے بارے میں تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا۔