کھٹمنڈو ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیپال سشیل کوئرالا 5 جون کو چین کے دورہ پر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ چائنا۔ ساؤتھ ایشیا ایکسپوزیشن کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ دورہ ہند کے بعد کوئرالا کا یہ دوسرا بیرونی دورہ ہوگا۔ وہ وہاں نیپالی پویلین کے افتتاح کے بعد کلیدی خطاب بھی کریں گے۔