وزیراعظم نیوزی لینڈ کی میٹرنٹی رخصت سے واپسی

ویلنگٹن ۔ 2 اگست (سید مجیب کی رپورٹ) وزیراعظم نیوزی لینڈ جنہوں نے حال ہی میں ایک بچی کو جنم دیا ہے اور دنیا کی ایسی دوسری خاتون قائد بن گئی ہیں جنہوں نے عہدہ پر رہتے ہوئے بچی کو جنم دیا، نے میٹرنٹی رخصت یعنی دیڑھ ماہ کے بعد اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔ فی الحال 38 سالہ وزیراعظم جسنڈا آرڈرن آکلینڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے ہی سرکاری کام کاج انجام دے رہی ہیں۔ توقع ہیکہ ایک ہفتہ بعد موصوفہ دارالحکومت ویلنگٹن آجائیں گی۔ گذشتہ ہفتہ اپنے ایک فیس بک پیغام میں کہا کہ ان کے ارکان خاندان بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں۔ ان کے پارٹنر کلارک گیفورڈ فی الحال اپنی نوزائدہ بیٹی کے گھر میں ہی رہتے ہوئے نگرانکار کے فرائض انجام دیں گے۔