آکلینڈ ۔29مارچ ( سید مجیب کی رپورٹ) وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی نے آج سنگاپور کے بانی وزیراعظم کی تدفین میں شرکت پر کرکٹ ورلڈ کا فائنل دیکھنے کو ترجیح دی ۔ ان کی نمائندگی گورنر جنرل جیری مالے پرے نے کی ۔ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن سمجھا جاتا ہے کہ وزیراعظم نے درست فیصلہ کیا تھا ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ دونوں جگہ شرکت کرنا چاہتے تھے اس لئے اُن کو کافی شدید ذہنی کشمکش سے گزرنا پڑا ۔ واضح طور پر یہ مشکل فیصلہ تھا ۔ سنگاپور ‘ نیوزی لینڈ کا دیرینہ دوست ہے اوراس کے بانی وزیراعظم نیوزی لینڈ کے دیرینہ دوست تھے ۔