وزیراعظم مودی کو جاپان میں ’نئے باب‘ کی امید

نئی دہلی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اپنے دورہ پر روانگی سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جاپان ان کی نظر میں ہندوستانی ترقی کیلئے اولین اہمیت رکھتا ہے اور ان کا دعویٰ باہمی تعلقات کا نیا باب تحریر کرے گا جبکہ دفاعی اور عالمی شراکت داری کو ایک نئی بلند سطح تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دفاع، سیول نیوکلیئر، انفراسٹرکچر کی بہتری اور کمیاب عرضیاتی مادوں کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ نریندر مودی کے 5 روزہ دورہ جاپان کا کل سے آغاز ہورہا ہے۔ انہوں نے روانگی سے قبل جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ مجھے دورہ جاپان کا انتہائی انتظار تھا۔ مجھے اچھے دوست وزیراعظم شنزوایب نے ہند ۔ جاپان سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملکوں کے علاوہ کسی اور ملک کا یہ ان کا اولین دورہ ہوگا جو بحیثیت وزیراعظم وہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان ہندوستان کی خارجہ اور معاشی پالیسیاں مطالعہ کیلئے حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جاپان کے ہندوستان کو اولین اہمیت دینے کا ایک اور ثبوت ہے۔ دونوں ممالک کے نظریات امن، استحکام اور ایشیاء میں بحیثیت مجموعی خوشحالی کے سلسلہ میں یکساں ہیں۔ مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کا دورہ باہمی تعلقات کا ایک نیا باب تحریر کرے گا اور ایشیاء کے دو بڑے جمہوری مملک کے درمیان دفاعی اور عالمی شراکت داری کو اگلی بلند سطح تک لے جائے گا۔