نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ خلیجی خطہ کے پروگرام کو قطعیت دے دی گئی ہے جس کے مطابق ہندوستانی لیڈر 10 فبروری کو رملہ پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق 10 فبروری کی شام سے 11 فبروری کی دوپہر تک مودی کی مصروفیت دارالحکومت یو اے ای ابوظہبی اور دبئی میں رہے گی۔ 11 فبروری کی شام سے 12 فبروری کی شام تک وہ مسقط کے دورہ پر ہوں گے۔ وزیراعظم مودی نے گذشتہ سال جون میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور تب وہ فلسطین نہیں گئے تھے۔