وزیراعظم مودی کا آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب

نئی دہلی ۔ /28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آئندہ اپنے 3 قومی دورہ کے حصہ کے طور پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ /30 مارچ سے شروع ہونے والے اس دورہ کے دوران وہ واشنگٹن بھی جائیںگے جہاں نیوکلیر سلامتی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ توقع ہے کہ اس کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف بھی شرکت کریں گے ۔ /30 مارچ کو اپنے دوروں کا آغاز بلجیم سے کرتے ہوئے ہند ۔ یوروپی یونین چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور یہاںسے وہ /31 مارچ کو این این ایس کے لئے واشنگٹن روانہ ہوں گے ۔ اس کے بعد وہ /2 اپریل سے دو روزہ سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہوں گے ۔ سعودی عرب عرب ممالک میں سب سے طاقتور ملک ہے جہاں وہ سعودی قیادت سے اہم امور پر بات چیت کریں گے ۔