وزیراعظم مودی پارٹنرفورم 2018 کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی چہارشنبہ کو نئی دہلی میں پارٹنر فورم کے چوتھے اجلاس کا افتتاح کریں گے ۔حکومت ہند کی جانب سے 12 اور13دسمبرکو پارٹنر شپ فار میٹرنل ،نیو بارن اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے اشتراک سے ایک دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔اس کانفرنس میں خواتین ،بچوں اور نوخیز بچوں کی صحت اورتندرستی میں بہتری کے طریقو ں کی تلاش وجستجو اور گفتگو کے لئے دنیا کے 85 ملکوں کے 1500شرکا شرکت کریں گے ۔
کانفرنس میں مدعو ممالک کا انتخاب سبھی خطوں سے اور آمدنی کی سطحوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ہند۔چین مشترکہ مشق 2018
نئی دہلی11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) چین کے شہر چینگڈو میں10سے 23دسمبر تک جاری رہنے والی ہند۔چین شانہ بہ شانہ مشترکہ مشق کا افتتاح ہوا ۔ اس مشترکہ مشق میں ہندوستانی فوج کے 11سکھلی کے کمپنی کے حجم کے دستے اور پیوپلز لبریشن آرمی کے تبتن ملٹری ڈسٹرکٹ اس میں شرکت کررہے ہیں ۔ اس مشترکہ مشق میں ہندوستانی دستے کی قیادت 11 سکھلی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل پونیت پرتاپ سنگھ تومر کررہے ہیں ۔پیوپلز لبریشن آرمی جوائنٹ ٹریننگ کے سینئیر نمائندے میجر جنرل کوانگ دیوانگ نے دونوں ملکوں کے متعددافسران کی موجودگی میں اس مشق کی پریڈ کا معائنہ کیا ۔