وزیراعظم سے پسماندہ طبقات کی بھلائی اقدامات کا مطالبہ

تلگودیشم ارکان پارلیمنٹ وفد کی نریندر مودی سے ملاقات
حیدرآباد۔25جولائی(پی ٹی آئی) تلگودیشم سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے پسماندہ طبقات کی بہبود کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ان میں پسماندہ طبقات کیلئے قومی کمیشن کو دستوری موقف کی منظوری بھی شامل ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کے وفد نے وزیراعظم کو 14 نکاتی مطالبات کا چارٹر پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں پسماندہ طبقات بل متعارف کرنے او بی سی کے لئے علحدہ وزارت اور سماجی تحفظ قانون کا مطالبہ کیا۔ وفد نے او بی سی کیلئے خوشحال طبقہ کو برخاست کرتے ہوئے انہیں مرکزی سطح پر پوسٹ میٹرک، پری میٹرک اسکالر شپس کو متعارف کروانے کا بھی مطالبہ کیا۔ تھوٹا نرسمہن ٹی ڈی پی قائد لوک سبھا نے بتایا کہ وزیراعظم نے وفد کے مطالبات کی پرسکون طریقہ سے سماعت کی اور او بی سی کیلئے بہبودی اقدامات کا تیقن دیا۔