نئی دہلی ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹھکانوں پر پاکستانی فوج کی سنگباری کے دن ہی فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور سرحد پر سکیورٹی صورتحال سے واقف کروایا ۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں ، فوج کی چوکسی اور تیاری کیلئے اس کی ضروریات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مانسون ہنگامی منصوبہ پر تبادلہ خیال
نئی دہلی ۔ /13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے 500 اضلاع میں ایک ہنگامی مانسون منصوبہ تیار کیا جارہا ہے تاکہ مانسون کے کمزور پڑنے کی صورت میں رونما ہونے والی کیفیتسے نمٹا جاسکے ۔ وزیراعظم نریندر مودی زیرقیادت اعلیٰ سطحی اجلاس میں صورتحال اور منصوبہ کا جائزہ لیا گیا ۔