نئی دہلی ، 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج نریندر مودی کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ اُن کا دورۂ کناڈا 42 سال میں کسی ہندوستانی وزیراعظم کا اولین سفر ہوا، اور کہا کہ منموہن سنگھ نے اس شمالی امریکی ملک کا اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران 2010ء میں دورہ کیا تھا۔ پارٹی ترجمان آنند شرما نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ نے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کی دعوت پر 26 تا 28 جون سرکاری دورہ کیا تھا۔