وزیراعظم اٹلی کا دورۂ ہند ، مودی نے خیرمقدم کیا

نئی دہلی ۔30 اکتوبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے اٹلی کے اپنے ہم منصب جوسیپی کاؤنٹے کا خیرمقدم کیا۔ وہ ایک روزہ دورہ پر ہندوستان پہونچے ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے انگلش اور اٹالین میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے وزیراعظم اٹلی جوسیپی کاؤنٹے کا شاندار خیرمقدم کیاہے اور ان سے ہم نے ملاقات کی ہے ۔ ان کے ایک روزہ دورہ کے دوران مختلف اُمور پر بات چیت کی جائے گی ۔ اپنے دورہ کے موقع پر جوسیپی کاؤنٹے وزیراعظم مودی سے بات چیت کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری جیسے اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے ۔