وزیراعظم اور وزیردفاع کیخلاف کانگریس کی تحریک مراعات شکنی

نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیردفاع نرملا سیتارامن کے خلاف رافیل سودے میں لوک سبھا کو گمراہ کرنے کیلئے تحریک مراعات شکنی کی نوٹسیں جاری کردیں جن کی ایک نقل اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کو بھی روانہ کی گئی ۔