یروشلم ۔2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی نژاد وزیراعظم اسرائیل کی آیا سینڈرا سامیولس 2008ء میں ممبئی دہشت گرد حملوں میں زندہ بچ گئی تھی ‘ اسے احساس ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا ان سے ملنے کا فیصلہ وزیراعظم اسرائیل کے ہمراہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی حکومت متاثرین کا بھرپور خیال رکھتی ہے ۔ سینڈرا کو اسرائیل کی اعزازی شہریت عطا کی گئی ہے تاکہ وہ اس ملک میں وزیراعظم اسرائیل موشے کے ساتھ قیام کرسکیں ۔ ان کے موشے کے ساتھ خصوصی روابط ہیں وہ اس وقت اس کی آیا تھیں جب کہ وہ صرف 10سال کے تھے ۔ دو سال کی عمر سے 10سال کی عمر تک انہوں نے موشے کی دیکھ بھال کی تھی ۔ بعد ازاں وہ شاباد ممبئی میں ملازم ہوگئی تھیں ۔