وزرا ‘ ارکان پارلیمنٹ ‘ اسمبلی و کونسل کی کے سی آر کو سال نو کی مبارکباد

حیدرآباد۔ یکم جنوری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے کیمپ آفس پرگتی بھون میں سال نو 2017 تقریب کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ۔ چیف منسٹر نے ریاست کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔ پرگتی بھون میں کئی وزرا ‘ ارکان اسمبلی ‘ ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل کے علاوہ عہدیدار اور عوام نے پہونچ کر چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کی ۔ کونسل کے صدر نشین سوامی گوڑ ‘ اسپیکر اسمبلی مدھوسدن چاری ‘ ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی ‘ کڈیم سری ہری ‘ رکن پارلیمنٹ کے کیشو راؤ ‘ نئے چیف سکریٹری ایس پی سنگھ ‘ ڈی جی پی انوراگ شرما ‘ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے صدر نشین جی چکراپانی اور دوسروں نے چیف منسٹر کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔ چیف منسٹر نے سب سے فردا فردا ملاقات کی ۔