وزرائے خارجہ امریکہ و ایران کی ملاقات

میونخ ۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے جرمنی میں ایک صیانتی کانفرنس کے موقع پر علیحدہ طور پر ملاقات کی جبکہ تہران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں مذاکرات کا آئندہ مرحلہ عنقریب شروع ہونے والا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان جین ساکی نے کہا کہ جان کیری نے میونخ میں آج صبح محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔ فوری طور پر بات چیت کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکیں۔ آئندہ مذاکرات کا مرحلہ ویانا میں 18 فروری کو مقرر ہے۔ گزشتہ نومبر میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایک معاہدہ ہوچکا ہے جس کے تحت ایران نے اپنی نیوکلیئر سرگرمیوں پر ازخود تحدیدات عائد کردی ہیں جس کے معاوضہ میں اس پر عائد مغربی ممالک اور امریکہ کی تحدیدات میں نرمی پیدا کردی گئی ہے۔ اس معاہدہ پر 20 جنوری سے عمل شروع ہوچکا ہے۔