واشنگٹن۔21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم نیویارک روانہ ہورہے ہیں تاکہ اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرسکیں ۔ چنانچہ دونوں کی ملاقات کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں ۔ دریں اثناء امریکہ نے کہاکہ دونوں قائدین کو خود اپنی ملاقات ‘ اس کے مقام اور وقت کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیئے ۔ امریکہ دونوں وزرائے اعظم کی حوصلہ کرے گا ۔ یہ قائدین اگر ملاقات کریں تو امریکہ کی جانب سے اس کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔ چاہے یہ ملاقات اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران علحدہ طور پر ہو یا پھر اس کا فیصلہ دونوں ممالک ملکر کریں ۔ نائب وزیرخارجہ امریکہ برائے جنوبی و وسطی ایشیاء نشاء دیسائی بسوال نے کہا کہ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ کیا امریکہ نیویارک میں دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ دونوں قائدین کو خود کرنا چاہیئے ۔ تاہم امریکہ اس سلسلہ میں دونوں وزرائے اعظم کی حوصلہ افزائی ضرور کرے گا ۔ تاحال ہندوستان اور پاکستان نے دونوں وزرائے اعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران علحدہ طور پر ملاقات کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے ۔