نئی دہلی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ایک درخواست مسترد کردیا جس میں لوک سبھا یا ریاستی اسمبلیوں نے ثخب نہ ہونے والے افراد کو مرکز اور ریاستی حکومتوں میں بحیثیت وزیر مقرر کئے جانے کے عمل پر سوال اٹھایا گیا تھا ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کے علاوہ جسٹس ارون مشرا اور امیتا وا رائے پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ ’’دستور میں پہلے ہی یہ گنجائش ہے کہ کسی بھی شخص کو جن ہیں وزیر مقرر کیا جاتا ہے انہیں اپنے تقرر کے اندرون چھ ماہ کسی ایوان کیلئے منتخب ہونا چاہئے‘‘۔ عدالت عظمیٰ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف بہار کے ایک وکیل کی طرف سے دائر کردہ درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’’یہ عمل آزادی کے بعد سے چلتا رہا ہے‘‘۔