وزراء کو بلڈ پروف گاڑیاںدینے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر (این ایس ایس)حکومت تلنگانہ نے سمجھا جاتا ہے کہ اپنے وزراء کو بلڈ پروف کارس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس اور انٹلیجنس شعبہ کی جانب سے حکومت کو اس ضمن میں ماؤنواز تحریکات اور سرگرمیوں سے چوکس کیا گیا تھا جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان وزراء کو بہت جلد بلڈ پروف اسکارپیوکارس فراہم کئے جائیں گے۔ شعبہ انٹلیجنس نے ماونوازوں کے خطرات کے پیش نظر وزراء کی سیکوریٹی میں اضافہ کیلئے حکومت کو تجویز پیش کی تھی۔ اضلاع اور شہر حیدرآباد کے درمیان سفر کرنے والے وزراء یہ گاڑیاں استعمال کرسکیں گے۔ جن میں چند وزراء مسرز ٹی راجیا، نرسمہا ریڈی، ای راجندر، ہریش راؤ ، کے ٹی آر اور دوسرے شامل ہیں۔