نئی دہلی ۔ 22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت داخلہ نے 5000 عصمت ریزی تحقیقات کٹس خریدیں ہیں جو ملک گیر سطح پر پولیس اسٹیشنس کو تقسیم کئے جائیں گے ۔ جن کی ہراسانی کے مقدمات کی ان سے تحقیقات میں سہولت حاصل ہوگی ۔ ایک سینئر خواتین و اطفال بہبودی عہدیدار کے بموجب یہ کٹس ہر ایک کو فراہم کئے جائیں گے جن کا انتخاب پولیس اسٹیشنوں اورریاستوں کی جانب سے کیا جائے گا ۔ ان کو پہلے ہی سے ہدایت دی جاچکی ہے کہ اس اقدام میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ طبی تحقیقات میں مدد مل سکے ۔ وزارت داخلہ نے 5000کٹس گذشتہ ہفتہ خریدے ہیں