حیدرآباد 26 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسٹیٹ کمیشن نے ورنگل اور کھمم کے مئیر اور ڈپلای مئیر کے انتخاب اور اچم پیٹ نگر پنچایت ( محبوب نگر ) کے صدر نشین و نائب صدر نشین کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے ۔ یہ انتخاب 15 مارچ کو عمل میں آئیگا ۔ اس سلسلہ میں اعلامیہ کی اجرائی 11 مارچ کو عمل میں آئیگی ۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ شیڈول کے مطابق انتخاب کو یقینی بنائیں۔ ایک اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے الیکشن کمیشن نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ 11 مارچ کو اعلامیہ جاری کریں اور مئیر و ڈپٹی مئیر کے انتخاب کیلئے درکار اقدامات کریں۔ اس کے علاوہ اچم پیٹ نگر پنچایت کے صدر نشین و نائب صدر نشین کے انتخاب کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ ان کارپوریشنوں کیلئے رائے دہی 6 مارچ کو ہونے والی ہے اور نتائج کا اعلان 9 مارچ کو ہوگا ۔ نامزدگیوں کا عمل تین دن قبل مکمل ہوگیا ہے ۔