ورنگل و کریمنگر کو کمشنریٹس کا درجہ : پولیس اسٹیشنس کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) عنقریب قائم ہونے والی ریاست تلنگانہ کیلئے محکمہ پولیس نے نیا منصوبہ تیار کیا ہے جسکے تحت نئے کمشنریٹس اور پولیس اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ 2 جون کو تلنگانہ کے قائم کے بعد ورنگل اور کریم نگر کو کمشنریٹس کا رتبہ دیا جائے گا اور ان کمشنریٹس کو انسپکٹر جنرل عہدہ کا افسر کمشنر ہوگا ۔ تلنگانہ تمام اضلاع میں پولیس اسٹیشنس کا اضافہ کیا جائے گا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ملنے والے فنڈس سے استفادہ کرکے تلنگانہ حکومت پولیس کو عصری بنانے کی خواہ ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے بڑے اضلاع بشمول عادل آباد ، محبوب نگر ، کھمم اور ورنگل میں نئے پولیس اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے جبکہ حیدرآباد کمشنریٹس حدود میں 8 نئے پولیس اسٹیشنس قائم کئے جانے کی اطلاع ہے ۔