ورنداون۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ورنداون کو عالمی روحانی گیان کا مرکز بننے کی جدوجہد کرنی چاہئے۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج عالمی سطح پر بلند ترین سری کرشنا مندر کی تعمیر کے لئے خصوصی پوجا کرنے کے بعد اس توقع کا اظہار کیا۔ چندرودیا مندر فن تعمیر کا ایک شاہکار ہوگا اور اس سے لارڈ سری کرشنا کے دور کی شان و شوکت کا احیاء ہوگا۔ منصوبہ کے مطابق اس کی بلندی 72.5 میٹر بلند دہلی کے قطب مینار سے تین گنی ہوگی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ حکومت ہند اور حکومت یوپی نے مختلف اقدامات کئے ہیں تاکہ ورنداون کو مذہبی سیاحت کا مرکز بنادیا جائے۔ موجودہ پراجکٹ ان اقدامات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرتا ہے اور انھیں اُمید ہے کہ اس کے مثبت علامات مقامی سماج اور معیشت دونوں کے لئے ظاہر ہوں گی۔