ورقیے پھینکنے اور وزیر کے تبصرہ پر لوک سبھا میں ہنگامہ

نئی دہلی19جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج بہار کے مدھے پورہ سے ممبر پارلیمنٹ راجیو رنجن عرف پپو یادو کی جانب سے برسراقتدار پارٹی کے ممبران کی طرف پرچے پھینکنے اور وزیر کھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کے ایک بیان پر زبردست ہنگامہ ہوا۔صبح وقفہ سوالات کی کارروائی شروع ہوتے ہی یادو بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی مانگ کرتے ہوئے اسپیکرکی چیئر کے سامنے آ گئے ۔ سفید کپڑے پر سرخ حروف میں لکھی اپنی مانگ والا چوغا پہنے مسٹر یادو نے کچھ پرچے ممبران کی جانب پھینکنے شروع کر دیے . وہ مسلسل پرچے پھینکتے رہے ۔ پرچے کئی وزراء کے سر پر گر رہے تھے ۔ سڑک و ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے ان کے پاس جا کر ان سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کی۔