ورزش کے دوران نوجوان فوت ،ناگول میں جم کی تالا بندی

حیدرآباد 16 مارچ( پی ٹی آئی) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) حکام نے آج ناگول میں ایک جم کو بند کردیا جہاں اتوار کو ورزش کے دوران ایک 22 سالہ نوجوان فوت ہوگیا ۔ جے ایچ ایم سی کے زونل کمشنر ( مشرقی زون) این رگھو پرساد نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ناگول میں واقع ’الڈو سالڈ فٹنس‘ جم کا معائنہ کیا جہاں پتہ چلا کہ یہ جم جائز تجارتی لائسنس کے بغیر چلایا جارہا تھا اس کا سامان ضبط کرتے ہوئے بند کردیا گیا ۔ متوفی نوجوان کی شناخت جی واسو کی حیثیت سے کی گئی ہے جو جم میں ٹریڈ مل پر ورک آوٹ کے دوران اچانک گر پڑا تھا جس کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا گیا تھا ۔ ایل بی نگر پولیس نے دفعہ 304(A) کے تحت جم حکام کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔