ودیا ساگر کا صدر نشین کونسل کی حیثیت سے انتخاب یقینی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ قانون ساز کونسل نائب صدر نشین عہدے کے لیے مسٹر این ودیا ساگر کا متفقہ طور پر انتخاب یقینی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نائب صدر نشین عہدے کے لیے منعقد ہونے والے انتخاب کے لیے جاری کردہ اعلامیہ کی روشنی میں نائب صدر نشین عہدے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے آج 5 اکٹوبر آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی اور انتخابی اعلامیہ کی اجرائی سے آج تک سوائے مسٹر این ودیا ساگر کے کوئی اور امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیے ۔ چنانچہ مسٹر این ودیا ساگر کا بلا مقابلہ انتخاب یقینی ہے ۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر اعلان کل کیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر این ودیا ساگر گذشتہ عرصہ تک کٹر کانگریس قائد تھے اور یہاں تک کہ مسٹر راجیو گاندھی و راہول گاندھی سے بھی قریبی ربط رکھا کرتے تھے ۔ لیکن حالیہ دنوں میں دوبارہ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نائب صدر نشین عہدے پر فائز ہونے کے لیے کانگریس پارٹی کو خیر باد کر کے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ جب کہ متحدہ آندھرا پردیش قانون ساز کونسل میں بھی مسٹر ودیا ساگر نائب صدر نشین کونسل کے عہدے پر فائز تھے ۔۔