نئی دہلی ۔30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی نے آج وجے دشمی کے تہوار کے موقع پر ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔مودی نے ٹوئٹ کرکے دسہرے کے موقع پر نیک خواہشات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کو بھی یوم تاسیس پر مبارکباددی ۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ” وجے دشمی کے مقدس تہوار پر تمام اہل وطن کو نیک خواہشات”۔مودی کے علاوہ دیگر کئی قائدین نے بھی وجئے دشمی تہوار کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔