وجیہ اماں کا دورہ اننت پور

کڑپہ ۔16 مارچ( پی ٹی آئی )وائی ایس آر کانگریس کی اعزازی صدر وائی ایس وجیہ اماں مجوزہ بلدی انتخابات میں اپنی پارٹی کی مہم چلانے کیلئے آج ضلع اننت پور روانہ ہوگئیں۔ وجیہ اماں نے آج صبح بنگلور سے کڑپہ پہنچنے کے فوری بعد ایڈوپولہ پایا اسٹیٹ پہنچ کر اپنے آنجہانی شوہر اور سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی سمادھی پر حاضری دی اور وہاں سے اننت پور روانہ ہوگئیں۔