اساتذہ کے تقررات ، عصری کمرہ جماعتیں ، آئندہ سال سے مزید کورسیس متعارف
حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) آل انڈیا میڈیکل سائنس کے زیر انتظام وجئے واڑہ میں سدھارتا میڈیکل کالج احاطہ میں میڈیکل کالج کے عارضی کیمپس میں 30 اگست سے ایم بی بی ایس پہلے سال کی کلاسیس شروع کی جائیں گی ۔ جبکہ فی الوقت اس سال کیلئے اناٹومی ، بائیو کیمسٹری ، سائکالوجی اور کمیونٹی میڈیسن اور فیملی میڈیسن شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آئندہ سال پیتھالوجی ، فارماکالوجی ، مائیکرو بائیولوجی ، فارنسک میڈیسن کے شعبہ جات کا آغاز ہوگا ۔ میڈیکل کالج کیلئے مختص کردہ 50 نشستوں کو کونسلنگ کے ذریعہ پر کی گئیں کورسیس میں داخلہ حاصل کرچکے ہیں اور ان طلباء کو پڑھانے کیلئے ایک شعبہ کیلئے 8 اساتذہ کے حساب سے 35 اساتذہ کا تقرر کیا گیا ۔ جن کے منجملہ 24 عہدیدار ( اساتذہ نے ) ڈیوٹی پر رجوع ہوچکے ہیں ۔ ماباقی 11 اساتدہ 15 ستمبر تک ڈیوٹی پر رجوع ہوئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر جوئے اے فیشنل اس نئے میڈیکل کالج کے ڈین مقرر کئے گئے ہیں ۔ عارضی کیمپس میں تدریس کیلئے انتہائی عصری آڈیو اور ویڈیو آلات پر مبنی ورچوول کلاس رومس ، اے سی لیکچر گیلری ، فیکلٹی شعبہ کے رومس کو تیار کیا گیا ہے ۔