وجئے ملیا کی درخواست پر ای ڈی کو سپریم کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو صنعتکار وجئے ملیا کی ایک درخواست پر نوٹس جاری کی ہے جس میں انہوں (ملیا) نے انہیں ایک مفرور معاشی مجرم قرار دینے کیلئے ممبئی کی ایک عدالت میں زیرسماعت درخواست کو چیلنج کیا ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس ایس کے کول پر مشتمل بنچ نے اس درخواست پر تحقیقاتی ایجنسی (ای ڈی) سے جواب طلب کی ہے۔