وجئے مالیا کو 10 کروڑ روپئے ادا کرنے کا حکم

لندن۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کا م) شراب کے تاجر وجئے مالیا کو عدالت نے 10 کروڑ روپئے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم عدالت نے وجئے مالیا کے اکائونٹس کو عالمی سطح پر منجمد کرنے سے انکار کردیا۔ جبکہ ہندوستانی رقم جاری کرنے والے بینک عہدیدار جیسے آئی ڈی بی آئی نے 1.4 بلین ڈالر اسے بطور قرض دیئے تھے وجئے مالیا کے وکلاء کو ایک موقع ایسا حاصل ہوا ہے کہ وہ لندن کی دوسری بڑی عدالت میں اس فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرسکیں۔ گزشتہ سال اپریل میں وجئے مالیا کو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ تاہم وہ 6,50,000 پائونڈس کی ضمانت پر بری ہوگئے تھے۔