وجئے مالیا دوکمپنی عہدوں سے محروم

نئی دہلی۔ یکم ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عیش و عشرت کی زندگی گذارنے والے تاجر وجئے مالیا کی مشکلات میں آج اضافہ ہوگیا کیونکہ حکومت نے بحیثیت منیجنگ ڈائرکٹر کنگ فشر ایرلائینس اُن کے دوبارہ تقرر کو کالعدم کردیا ہے ۔ اُس کے علاوہ انھیں اپنے گروپ کی ایک اور کمپنی MCFL کے بورڈ سے بھی علحدگی اختیار کرنی پڑی ۔ کنگ فشر کو مالی بحران کے باعث اکٹوبر 2012 ء میں بند کردیا گیا ۔ اس کمپنی نے وجئے مالیا کے بحیثیت منیجنگ ڈائرکٹر دوبارہ تقرر کیلئے وزارت کارپوریٹ افیر سے منظوری کی خواہش کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے ۔