نئی دہلی۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے واٹس ایپ پر ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ تشدد پر اکسانے والے پیعامات بھیجنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ملک میں کئی افواہوں کی بنیاد پر کئی معصوموں و بے گناہوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ واٹس ایپ پر غیر شریفانہ اور بدتمیزی سے پر زبان و تحریر کو حکومت نے انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس سلسہ میں وزارت کا احساس ہے یہ سب افواہوں کا کیا دپھرا ہے جو واٹس ایپ پر پھیلائی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا و دیگر کا اس برے مقصد کے لیے بے دریغانہ استعمال کیا گیا تھا۔ یہ آفیشیل نوٹ وزارت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کیا گیا۔ وزارت نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ اس پلاٹ فارم کے ذمہ دار کسی بھی قسم کی اشتعال انگریز پیغامات کے ارسال پر اپنی جواب دہی اور ذمہ داری سے بری نہیں ہوسکتے۔ خاص طور پر اس وقت جبکہ ٹیکنالوجی کا استعمال سماج دشمنوں کے بدتمیزی اور گالی گلوج سے بھرا ہوا ہو جس کی وجہ سے سماج میں تشدد پھیلانے کا باعث ہو۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ میں مہاراشٹرا کے ضلع دھولے میں 5 افراد کو صرف اس شبہ میں ہلاک کردیا کہ وہ بچوں کے اغوا کار ہیں جو کہ واٹس ایپ پر پھیلائی گئی افواہ کے نتیجہ میں ہوا۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ تریپورہ میں وقوع پذیرہوا جس کی رپورٹنگ ہوئی جہاں دو بے گناہ معصوم افراد کو بچوں کے اغوا کرنے والوں کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا درآنحال یہ کہ وہ فریاد کررہے تھے کہ وہ بے قصور ہیں ۔