واٹس اپ پر دلآزار مذہبی تبصرہ ، قنوج میں کشیدگی

قنوج ۔ /3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) واٹس اپ پر ایک نوجوان کی مذہبی عبادت گاہ کے بارے میں دلآزار تبصرے پر کشیدگی پیدا ہوگئی اور گرشیا گنج علاقے میں پولیس و پی اے سی عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔ گروپ ایڈمنسٹریٹر نے جو نگرپالیکا پریشد صدرنشین کا بیٹا بھی ہے ، واٹس اپ پر مذہبی تصویر کے بارے میں دلآزار تبصرہ کیا تھا ۔ مقامی افراد نے اس پر احتجاج کیا اور نوجوان کو زدوکوب کی کوشش کی۔جس پر کشیدگی بڑھ گئی ۔ اسکول اور مارکٹ کو بطور احتجاج بند کردیا گیا تھا ۔