واشنگٹن کے سابق میئر سے امیتابھ بچن کی ملاقات

ممبئی۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے نیویارک کے سابق میئر میشل بلومیرک سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ ملاقات ان کے تجربات سے استفادہ کیلئے کی گئی ۔ 72 سالہ اداکار نے کل شام ممتاز صنعتکار انیل امبانی اور کریسٹو فیلڈ ، کارپوریٹ ورلڈ اور میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں امریکی مہمان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جس میں سیاست ، صحت اور ماحولیات کا احاطہ کیا گیا۔