حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلگو اسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ
(TANA)
کی جانب سے ، جو کہ شمالی امریکہ میں بہت بڑی انڈو ۔ امریکن تنظیم ہے ، واشنگٹن ڈی سی میں ٹانا بھون تعمیر کیا جائے گا ۔ جس کی پراجکٹ لاگت تقریبا 35 کروڑ روپئے ہوگی ۔ تاہم اس سے متعلق پوری تفصیلات پر ابھی کام ہونا باقی ہے ۔ ٹی اے این اے صدر ستیش ویمنا کل شام حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلڈنگ امریکہ میں کسی یتھینک گروپ کی جانب سے اپنی نوعیت کی پہلی عمارت ہوگی ، ہم اس سال جولائی تک اس کے فائنل پلانس کے ساتھ تیار ہوں گے ۔ پرساد گراپاٹی اور سی وی سبا راؤ ، دونوں ہندوستانی کوآرڈینٹرس کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ستیش نے کہا کہ مجوزہ عمارت کا رقبہ 20,000 مربع فیٹ ہوگا ۔۔