وارناسی ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی آمد سے چند منٹ قبل ان کے اسٹیج کے سامنے شاٹ سرکٹ کا واقعہ پیش آیا جس سے کچھ دیر کیلئے کھلبلی مچ گئی۔ برقی تاروں سے چنگاریاں نکلنے لگی۔ یہ تاریں لاؤڈ اسپیکر سے لگائی گئی تھیں۔ ان تاروں کو فوری طور پر ہٹا دیاگیا۔ محکمہ برقی کے عہدیداروں نے مقام پر پہنچ کر جلے ہوئے تار نکالتے ہوئے نئے تار لگا دیئے۔ عوام میں کچھ دیرکیلئے سراسیمگی پیدا ہوگئی تھی۔