حیدرآباد ۔ /14 ڈسمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد وارثی گوڑہ سے آج رات ایک کیبل ٹی وی آپریٹر کا اغوا کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی کیبل آپریٹر کا نامعلوم افراد نے آج شام مکان کے قریب اغوا کرلیا ۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج رات دیر گئے شیوا کو اغوا کنندوں نے علاقہ گھٹکیسر میں رہا کردیا لیکن اس کے جسم پر ہلدی اور پوجا کیلئے استعمال کی جانے والی اشیا موجود ہونے پر کئی شبہات کئے جارہے ہیں ۔ پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے ۔