وادی کشمیر میں ریل خدمات معطل

سرینگر،25جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں چہارشنبہ کو فوج کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے دو جنگجووں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد آج سلامتی کے پیش نظر ریل خدمات منسوخ کردی گئی ہے ۔ریلوے افسران نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ کے مشورہ پر جنوبی کشمیر میں ریل خدمات ملتوی کردی گئی ہے ۔ بڈگام۔ سری نگر سے اننت ناگ اور قاضی گنڈ سے جموں علاقے کے بانیہال تک کوئی بھی ٹرین نہیں چلے گی حالانکہ شمالی کشمیر میں سبھی ٹرینیں اپنے پہلے سے مقررہ شیڈول سے چلیں گی۔