واجپائی کی طرح روادار بنو :فاروق عبداللہ

جموں ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا کہ وہ اٹل بہاری واجپائی کی طرح روادار بنیں اور تمام عوام کیلئے قابل قبول ہوں ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سرپرست نے بی جے پی پر انتشار پھیلانے کے ایجنڈے پر عمل آوری کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب نہرو نے لال قلعہ پر پہلی بار ترنگا لہرایا تھا تو انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک ایسی پارٹی آئندہ بھی برسراقتدار آئے گی جو ملک کو تقسیم کردے گی ۔ ہندوستان کو انگریزوں نے ہندوستان اور پاکستان میں تقسیم کیا لیکن موجودہ برسراقتدار پارٹی نے ان کے ادھورے ایجنڈے پر عمل آوری جاری رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی دعویٰ کرتی ہے کہ وہ رام بھگت ہے لیکن مذہبی کتابوں میں بھگوان رام پوری کائنات کے ہیں ۔ صرف ہندوؤں کے نہیں ۔