واجپائی کی حالت بہتر : ایمس

نئی دہلی ۔ 13 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی حالت میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں نمایاں بہتری دکھائی دی ہے اور ڈاکٹروں کو آئندہ چند یوم میں اُن کی مکمل صحتیابی کی اُمید ہے، ایمس ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گولیریا نے آج یہ بات کہی ۔ 93 سالہ لیڈر 11 جون سے اسپتال میں شریک ہیں ۔ کئی سیاسی قائدین بشمول وزیراعظم نریندر مودی اور سابق وزرائے اعظم منموہن سنگھ اور دیوے گوڑا نے گزشتہ دو یوم میں علیل لیڈر کی عیادت کی ہے ۔