وائی ایس آر کی برسی پر ’پیاز‘ کا عطیہ

وجئے واڑہ۔/2ستمبر، ( آئی این این ) سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مداحوں نے آج ان کی چھٹی برسی کے موقع پر ’’پیاز‘‘ کا عطیہ دیتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔ وجئے واڑہ میں مختلف مقامات پر جہاں غریب مریضوں میں  پھل تقسیم کئے گئے اور خون کے عطیہ کیمپس منعقد ہوئے وہیں بعض کارکنوں نے ستارہ پورم میں نیو بریج کے قریب پیاز تقسیم کی۔اس حیرت انگیز اقدام سے پیاز کی اہمیت اور مہنگی ہونے کی بنا عوامی مشکلات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔