حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین نے آج گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور انہیں تلگو دیشم پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مگنتی بابو کے حامیوں کی جانب سے پارٹی کے رکن اسمبلی ٹی وینکٹیشورلو پر کئے گئے حملہ کے بارے میں واقف کروایا ۔ کھمم ایم پی مسٹر پی سرینواس ریڈی کے زیر قیادت پارٹی قائدین نے گورنر کو اس حملہ کے بارے میں بتایا اور تلگو دیشم کے ایم پی اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی گورنر سے اپیل کی ۔۔